جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نیٹو کو پاکستان پر حملے کا مشورہ دے ڈالا۔ ایسا کیوں ؟

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نئی دلی: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی صدرات سے مستعفی ہونے کے بعد بھی پاکستان کے خلاف زہراگلنے سے باز نہ آئے اور  اس بار ان کہنا ہے کہ  القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا  پاکستان میں پایا جانا اس بات کا واضح  ثبوت ہے کہ ہم پر دہشت گردی کے خلاف جنگ غلط مسلط کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی میں  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت ظاہر کرتی ہے کہ امریکا، نیٹو اور اس کے اتحادی ممالک کا افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فیصلہ غلط تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ افغان سرزمین کے بجائے پاکستان میں شروع کی جانی چاہئے تھی اور اس حوالے سے میرا  شروع سے ہی اصولی موقف رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا کے خلاف کھڑا ہوا کیونکہ میں افغانستان کے حوالے سے ان کے رویے میں بہتری چاہتا تھا۔

پاکستان کے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے  افغانستان میں ’’پراکسی وار‘‘ کے حوالے سے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ امریکی فورسز کے جانے کے بعد اس کی سرزمین  کو میدان جنگ بنا کر پاکستان اور بھارت اپنے مفادات کے لئے استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ہمارے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور ڈیم تعمیر کرنے کے لئے موجود ہے نا کہ پاکستان کے خلاف ’پراکسی  جنگ‘ لڑنے کے لئے لہذا پرویز مشرف کو اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے نائن الیون کے واقعے کو جواز بنا کر 2001 میں  افغانستان پر حملہ کیا اور  10 سالہ جنگ کے بعد مئی 2011 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فورسز نے ایک آپریشن کے بعد پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…