صرف یہ 2 ریفائنریز کام کریں گی، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

1  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی) حکومت سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے۔ملک بھر میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کیے جانے کے بعد حکومت سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے،

ان دو ریفائریز میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائرنری لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ دیگر تین ریفائریز کو دو ماہ کے لیے بند کیے جانے کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔ان ریفائریز کو کچھ عرصے کے لیے بند کیے جانے پر غور ملک بھر میں تیل مصنوعات کی طلب میں کمی کو دیکھتے ہوئے کی کیا جارہا ہے کیونکہ کورونا وائرس وبا کے نتیجے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔جن دو ریفائریز کو فی الحال پیداوار جاری رکھنے پر غور کیا جارہا ہے ان میں پارکو درآمدی اور مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے جبکہ اٹک ریفائری زیادہ تر مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے۔ملک بھر میں تیل کی طلب میں کمی کے سبب نیشنل ریفائنری اور بائیکو پہلے ہی اپنی پیداوار معطل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دیگر ریفائنریز کو بند کرنے کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے ایک سمری تیار کرلی ہے اور اسے جمعرات کے روز ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…