اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 10ہزار کرونا کٹس منگوانے کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے مراد علی شاہ کا 10ہزار کٹس منگوانے کا کیا گیا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے جو کٹس منگوائی گئی وہ دس ہزار نہیں بلکہ 100کٹس تھیں جسے 10ہزار کہہ کر عوام کو الو بنایا گیا ہے ۔ انڈس ہسپتال کے سی ای او کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بار بار یہ دعویٰ کیا کہ 10ہزار کرونا ٹیسٹ کٹس منگوائی گئی ہیں جبکہ کرونا ٹیسٹ کی
کتنی کٹس ائیں اور کتنے لوگوں کوٹیسٹ ہوئی کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا تھا کہ انڈس ہسپتال کیساتھ مل کر دس ہزار کٹس منگوا رہے ہیں تاہم ان کے اس دعوے کو انڈس ہسپتال کے سی ای او نے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی 10ہزار کٹس نہیں آئیں بلکہ صرف 100کٹس آئیں جن سے دس ہزار ٹیسٹ ہو سکتے تھے جس میں ساڑھے سات ہزار کے قریب ہم نے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں ایک کٹ سے 45نہیں بلکہ پچانوے لوگوں کو ٹیسٹ ہو سکتا ہے ۔
عوام کو کیسے الو بنایا جا رہا ہے
انڈس ہسپتال کے CEO نے انکشاف کیا کہ بلاول اور مراد علی شاہ کا 10 ہزار کٹس انڈس ہسپتال کو دینے کا دعویٰ جھوٹ ہے
صرف 100 کٹس تھیں جسے 10 ہزار کٹس بنا کر مسلسل عوام کو الو بنایا گیا
pic.twitter.com/hemvjN2vD2— Azhar (@MashwaniAzhar) March 30, 2020
Govt of Sindh, under an arrangement with Indus hospital, has imported 10,000 COVID-19 testing kits. pic.twitter.com/W3NCfThA8B
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) March 15, 2020