اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی میٹر ریڈنگ روک دی گئی، یونٹس کے مطابق اوسط بل بھجوائےجائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ذرائع نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے میٹر ریڈنگ سٹاف کو روک دیا گیا اور اب گزشہ ماہ مارچ میںاستعمال ہونےوالے یونٹس کے مطابق صارفین کو اوسط بل بھجوائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق کمپنی نے ابتدائی طور پر گھریلو صارفین کی
میٹر ریڈنگ کرنے پر پابندی عائد کی ہے ، اب صارفین کو گزشتہ سال مارچ میں استعمال شدہ یونٹس پر بلنگ کی جائے گی ۔ میٹر ریڈنگ کی وجہ ملازمین کافی مشکلات میں تھے ۔ میٹرریڈنگ کی وجہ ملازمین میں کرونا وائرس پھیلنے کی خدشات کی وجہ سے لیسکو نے تمام ملازمین کو میٹر ریڈنگ سے روکا ۔ جس کی وجہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین نے میٹر ریڈرز کے تحفظات کمپنی اتھارٹی کے سامنےرکھے۔