پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 3 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں برس یہ تعداد 18 اور ملک میں 36 ہو گئی ہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جو ضلع کرک ، لکی مروت اور ٹانک سے رپورٹ ہوئے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ کرک میں 6ماہ، ٹانک میں 19 ماہ کے بچے اور لکی مروت میں 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی عبدالباسط کے مطابق متاثرہ بچوں کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے، جبکہ متاثرہ بچوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ا ن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 18ہوگئی ہے