راولپنڈی (این این آئی) ڈھوک کشمیریاں بلال کالونی عثمان اسٹریٹ کے رہائشی ڈاکٹر کا کنبہ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا،گھر کے 11افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ارشد اور انکی مسز ڈاکٹر ناہیدہ کے گھر 26 مارچ کو کراچی سے مہمان آیا تھا،کرونا پازیٹو خالد آر آئی یو میں داخل ہے،رشتہ دار بھی اسی وجہ سے متاثر ہوئے،کراچی سے آنے والا شخص خالد سٹیل مل کا ملازم اور کورونا پازیٹو تھا،
گھر کے 14 فیملی ممبران میں سے 11 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،پولیس نے گزشتہ روز ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ،مجسٹریٹ کالونی اور دیگر علاقوں کو سیل کیا تھا،پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی۔ دوسری جانب ڈاکٹر ارشد کا صادق کلینک محکمہ ہیلتھ نے سر بمہر کردیا، ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق ڈاکٹر ارشد سمیت تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔