منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

عوام کو اشیاء ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء ،ادویات اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،بند نہ ہونے والی ضروری صنعتوں کے مزدوروں کیلئے احتیاطی تدابیر تشکیل دی جائیں گی،

انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ان ہدایات کو لاگو کیا جائے گا۔ہفتے کووزارت منصوبہ بندی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس پر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اس موقع پروفاقی وزراء برائے توانائی، خوراک، معاشی امور، اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کورونا وبا کے پیش نظر ملکی معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،ادویات کی فراہمی اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بند نہ ہونے والی ضروری صنعتوں کے مزدوروں کیلئے احتیاطی تدابیر تشکیل دی جائیں گی،انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ان ہدایات کو لاگو کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کے پیشِ نظر صنعتوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے وزارت صنعت اقدامات کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حتمی منظوری کے لئے ، قومی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…