ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی فی لیٹر قیمت 80 روپے پر آگئی

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 110 سے 80 روپے پر آگئی۔کراچی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں ہوٹل اور چائے خانے بند ہونے سے دودھ کی طلب و رسد میں بھی فرق آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق دودھ کی فروخت میں کمی آنے سے نہ صرف دودھ منڈی میں قیمتوں میں کمی آئی ہے بلکہ شہر کی مختلف دکانوں پر بھی دودھ معمول سے کم قیمت پر

فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کو زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رکھ سکتے اس لیے اس کی جلد فروخت کے لیے قیمتیں کم کی گئی ہیں۔شہر کے بعض علاقوں میں اب بھی دودھ 110 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے تو متعدد جگہوں پر 80 روپے اور کہیں اس سے بھی کم قیمت پر مل رہا ہے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت کے نئے حکم نامے کے تحت آج دکانیں 5 بجے بند کردی گئیں تاہم صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو کھلا رکھے کی اجازت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…