اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 21 روز تک کرفیو نافذ کردیا ہے جس کے بعد سے تمام بڑے شہروں میں سناٹا چھا گیا ہے۔سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ شام 7 سے صبح 6 بجے تک ہوگا جس کی
خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔