واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ٹرمپ نے اچھے تعلقات استوار کرنے اور کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جو نگ ان کی بہن نے اتوار کے دن اس خط کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔ ان کے
بقول کم نے بھی اس مشکل وقت میں امریکی صدر کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے اس بارے میں فی الحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ۔ پیونگ یانگ کا دعوی ہے کہ اب تک ملک میں نئے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک تازہ تجربہ کیا تھا۔