ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کے پیش نظر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارا مضبوط ہتھیار یہ ہے کہ ہم گھرو ں میں رہیں۔وزیر صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہمیں خود کو گھروں تک محدود کرنا ہو گا تا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت
کی جانب سے جاری ہدایات سب کے لیے یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کے مرض پر قابو پانے کیلئے مثالی کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت نے اب تک 22 ہزار افراد کا طبی معائنہ کیا ہے جن میں سے صرف 392 افراد میں کورونا پازیٹو پایا گیا جبکہ باقی تمام صحت مند ہیں۔