پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے فضائی کمپنیوں کے کاروبار کو غیرمعمولی نقصان،لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ، خلیجی فضائی کمپنیوں کو انتہائی بھاری خسارہ

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس نے فضائی کمپنیوں کے کاروبار کو غیرمعمولی نقصان سے دوچارکردیا،خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیوں کو متوقع طور پر7 ارب ڈالر خسارے کا سامنا رہا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی سفر پرپابندیاں،

ریزرویشن میں کمی، سیاحوں کی آمد ورفت کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں کے ٹھپ ہونے سے فضائی کمپنیوں کو غیرمعمولی نقصان اٹھانا پڑ رہا۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی تمام ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ خلیجی فضائی کمپنیوں کو بھی نقصان کاسامنا رہا ۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے رواں سال کے دوران ہوائی اڈوں پر کورونا وائرس کے اثرات کے بارے میں انتہائی مایوس کن توقعات کا اظہار کیا ہے۔ فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کام کرنے والے لاکھوں افراد کے بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے۔ صرف خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیوں کی بندش سے تین لاکھ 47 ہزار افراد کی ملازمت ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔آئی اے ٹی اے کی شائع کردہ معلومات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے جنوری کے آخر سے مشرق وسطی میں 16 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…