جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

40افریقی ممالک کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے، ایک ہزار مریض

datetime 22  مارچ‬‮  2020 |

پریٹوریا(این این آئی )براعظم افریقا کے 54 میں سے 40 ممالک اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔اب تک افریقی ملکوں میں کرونا کے کم سے کم ایک ہزار مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا پراس وائرس کا اثر ایشیاء اور یورپ کے مقابلے میں کم ہے اور افریقا میں زیادہ تر کیسز غیر ملکیوں یا بیرون ممالک سے لوٹنے والے لوگوں کے ذریعے پھیلے ہیں۔

اس وقت کرونا وائرس ترقیافتہ ممالک میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر افریقی ملکوں میں یہ وبا پھیل گئی تو اس کے نتیجے میں جانی نقصان زیادہ ہوسکتا ہے کیونکہ افریقی ملکوں کے پاس کرونا جیسی وباء سے لڑنے اور اس کامقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔افریقی ملک کانگو کرونا کا شکار ہونے والے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ افریقی ملکوں میں کرونا کی یہ پہلی ہلاکت بتائی جاتی ہے، جبکہ برکینا فاسو میں دو نئے کیس سامنے آئے ہیں آئیوری کوسٹ نے کرونا روکنے کے لیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔موریتانیہ اور سینیگال نے مشترکہ معاہدے کے ذریعہ کرونا کے خطرات کم کرنے کے لیے اپنی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگرچہ انگولا نے اس ہفتے اپنی فضائی حدود، بری اور سمندری سرحدیں بند کردی تھیں لیکن نامیبیا کے میڈیا نے نمیبیائی صدر حج گینگوب کی افتتاحی تقریب میں صدر گاؤ لوورنکو کو ایک تقریب میں شرکت کرتے دکھایا گیا۔ اس تقریب میں بوٹسوانا کے پڑوسی صدر مکویتسی مسیسی نے بھی شرکت کی ، جن کے ملک نے اس ہفتے تمام سرکاری ملازمین کے لیے بین الاقوامی سفر معطل کردیا تھا۔انگولا کے وزیر صحت صحت سلویہ لاٹوکوٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں پہلے کرونا کے دو کیسز مرد تھے جو پرتگال سے 17 اور 18 مارچ کو واپس آئے تھے۔برکینا فاسو میں اب سب صحارا افریقا کے کسی بھی افریقی ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اب تک بورکینا فاسو میں 64 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔برکینا فاسو میں متعدد وزرا کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ان میں وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…