اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات دس بجے بند کرنا ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہاکہ میڈیکل سٹور، بیکریز اور تندور کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ دودھ کی دکانیں اور پٹرول پمپس بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔