پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کا خطرہ،آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا ایک قلعے کی صورت اختیار کر رہا ہے اور اب غیر ملکیوں کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے چین،

ایران، جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والے مسافروں کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم سکاٹ ماریسن نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سرحد کو مکمل طور پر بند کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد ملک کے باہر سے آئی ہے۔ اور ہم نے جو اقدامات کئے ہیں ان کا اثر ہوا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے۔اگرچہ حکومتوں کی جانب سے سفری پابندیاں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہیں، تاہم دنیا بھر سے ایک ملک کے لوگ دوسرے ملک میں جاتے ہیں تعلیم، روزگار، علاج معالجہ۔ وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے مگر اچانک سفر پر کوئی پابندی یا اپنے پیاروں کو کسی وبائی صورتِ حال میں پھنسے دیکھنا کسی کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…