پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے آنے والا کرونا کا مریض فلسطینیوں سے گھل مل گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی شہر سلفیت کے نواحی علاقے قراوہ بن حسان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کرونا کا شکار ہونے کے باوجود بلا روک ٹوک لوگوں سے ملتا رہا۔ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود اس نے گائوں میں 250 افراد سے ملاقات کی۔ خدشہ ہے کہ کرونا وائرس اس شخص سے دیگر لوگوں کو بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق غرب اردن کی شمالی گورنری سلفیت کیگورنر عبداللہ کمیل نے بتایا کہ بنی حسان کے ایک مقامی شخص نے 250 افراد سے ملاقات کی۔ جب پتا چلا کہ وہ کرونا کا شکار ہوچکا ہے تو اس وقت تک وہ اڑھائی سو لوگوں سے مل چکا تھا۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل پاکستان سے واپس آیا۔ اس نے چار ماہ تک پاکستان میں قیام کیا جس کے بعد وہ واپس فلسطین پہنچا ہے۔پاکستان سے واپسی کے بعد اس نے مقامی مسجد میں نماز ادا کی اور اپنے قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی۔سلفیت کیگورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے واپس آنے والے شخص کا بیٹا بھی اس کے ساتھ تھا تاہم وہ کرونا کا شکار نہیں ہوا۔ اسے بھی قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔مریض کو سلفیت میں ہوگو شاویز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ممریض سے ملنے والے تمام افراد کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ خود کو قرنطینہ کر لیں اور دوسرے لوگوں سے ملاقات نہ کریں۔فلسطینی گورنر نے بتایا کہ کرونا کے مریض کی قراوہ بنی حسان میں آمد کے بعد گائوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ ایک طبی ٹیم کو علاقے میں لوگوں کے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…