پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 3146 مشتبہ کیسز، ریل سروسزبھی معطل کر دی گئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں نوول کورونا وائرس سے متعلق روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق 3146 افراد مشتبہ کیسز میں آئے ہیں اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 2337 افراد کو گھروں میں کورنٹائن کے لئے رکھا گیا ہے۔ ہسپتال کے کورنٹائن میں 34 افراد جبکہ گھروں میں 419 افراد کو نگرانی کے لئے رکھا گیا ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیاہے کہ 156نمونے ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں سے 144 کے نمونے منفی جبکہ صرف چار کیسزکے نمونے مثبت پائے گئے

اور 19 مارچ 2020 تک 8 کیسزکی رپورٹیں آنا باقی تھی۔مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کے پیش نظر امتناعی احکامات جاری کر دئے ہیں۔انتظامیہ نے شہر سرینگر سمیت متعدد علاقوں کو لاک ڈاون کردیا ہے۔ سڑکوں اور کاروباری اداروں کو بند کرکے لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کو پھیلا سے روکنے کے لیے سرینگر ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کے روز ضلع بھر میں سخت پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا ۔شاہد اقبال چودھری نے سرکاری بیان میں کہا کہ سرینگر میں کہیں بھی عوامی نقل و حرکت یا سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل،مٹن پائہ بگ چوک،سرنل، براکپورہ اور کئی دیگر مقامات پر پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے اور ان مقامات پر ناکے قائم کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کو قصبہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔نیشنل کانفرنس کے صدر و سرینگر سے رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کہ ہے کہ جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کیا جائے۔ ترال میں میونسپل کمیٹی نے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیاہے۔ کشمیر اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹز میں تمام تر سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایک سینیئر آئی پی ایس آفیسر میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ اثرات پائے گئے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ادھمپور پیوش سنگلا نے احتیاطی اقدام کے طور پر ادھمپور میں تمام کاروباری یونٹس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔کولگام، پلوامہ، رامبن، گول میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروسز31 مارچ تک معطل کی گئی ہے۔ڈاکٹرز نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتالوں کا رخ کرنے سے گریز کریں ۔جنوبی ضلع پلوامہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سری نگر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر حکام نے جمعرات کے روز سے سرینگر کی مرکزی ہسپتال ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں او پی ڈی سیکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،متعد د بار رابطہ کرنے پر پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سمیہ راشد اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ڈاکٹر نذیر چودھری نے اس بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ہسپتال کے متعدد ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ او پی ڈی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بند کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…