ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا 5-G نوکیا سمارٹ فون پیش کر دیا گیا، جدید خصوصیات کے حامل تین سیٹ متعارف کرا دیے

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نوکیا فونز کے مرکز – HMD گلوبل نے تین نئے نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کروادئے ہیں۔ ان میں اوریجینل فیملی کا ایک نیا رکن ، انتہائی باسہولت ڈیٹا رومنگ کے ساتھ شامل ہے۔ Nokia 8.3 5G اس ادارے کا اولین 5G اسمارٹ فون ہے ، جس کے ہمراہ جدید Nokia 5.3 اور Nokia 1.3 ڈراکس کے علاوہ اوریجنل نوکیا پائیسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

اپنی ایجادات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، HMD گلوبل نےHMD کنیکٹ گلوبل ڈیٹا رومنگ کے ذریعے جدید سہولیات کے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ جدید اور آسان ترین سہولت آپ کی اہم ترین ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت رابطے مہیا کرتی ہے۔ان چار نئی ڈیوائسز اور جدید رومنگ سروس کے علاوہ HMD گلوبل نے اس سال برازیل جیسے اہم ملک میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ؛ جو نومبر کے مہینے میںسینما گھروں کی زینت بنے گی ، کے خصوصی پارٹنر فون کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد ، اب نوکیا 6.2 اور نوکیا 7.2 کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف کیولار مٹیریل سے تیار کردہ 00 فون کیس ، بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ HMD گلوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – فلوریان سیش نے کہا کہ ؛ “آپ یقین نہیں کریں گے کہ ہم نے آج جو ایجادات متعارف کرائی ہیں اْن پر مجھے کس قدر فخر ہے اور جنہیں نوکیا اسمارٹ فون کے تجربے کو یقینی اور وقت کے ساتھ مزید بہتر بنانے کے منفرد عزم کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ آج ہم HMD Global کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں کیوں کہ ہم ایک حقیقی معنوں میں عالمی اور مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں سے محفوظ اسمارٹ فون کے ساتھ 5G کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ HMDConnect کے تعارف کے ذریعے ہم ، کنکٹیویٹی کے حوالے سے ایک حقیقی اور بلا جوڑتجربہ تخلیق کر رہے ہیں۔’’HMD گلوبل کے چیف پراڈکٹ آفیسر – جوہو سارویکاس نے کہا کہ؛ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے اشتراکی اداروں کے ساتھ مل کر بے مثال ڈیوائسز فراہم کر رہے ہیں۔

اسی لئے متعدد جدید ترین مصنوعات متعارف کرواتے ہوئے، ہم نہایت پر جوش ہیں۔ Qualcomm Snapdragon 765G کے Modular پلیٹ فارم کی مدد سے ہم نے دنیا کا پہلا 5G نوکیا فون تخلیق کر لیا ہے، جویقینا ایک عالمی سطح کی ایجاد ہے۔اسے ڈیزائن کرنے ہوئے، قیمت ، سہولیات اور مستقبل کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدّنظر رکھا گیا ہے ۔ Qualcomm 5G سلوشن کے ذریعے ہم نہ صرف 40 سے ذائد مختلف RF

پرزہ جات کو ایک واحد ماڈیول میں یکجا کر سکتے ہیں، بلکہ نوکیا گروٹ تو 600hmz سے لے کر 3.8GHz تک کے جدید5G ریڈیو بینڈز کی سب سے بڑی تعداد پیش کرتا ہے ۔Nokia 8.3 5G: پہلا عالمی نوکیا سمارٹ فون جو مستقبل کی تمام ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔ Nokia 8.3 5G تخلیق کرتے ہوئے ہم نے 5G نیٹ ورک کے نفاذ کی متعدد نئی ضروریات کو مدنظر رکھا ہے۔ اس حوالے سے یہ فون5G کی خود مختار اور غیر خود مختار صلاحیتوں سے ہم آہنگ ہے،

جو عالمی سطح پر جدید ترین آپریٹرز فراہم کر رہے ہیں۔ نوکیا گروٹ Qualcomm Modular پلیٹ فارم کی بناء پر Qualcomm 5G RF Front End Module Solution کا حامل ہے ، جو 40 سے زائد مختلف RF پرزہ جات کو ایک واحد ماڈیول میں یکجا کرتے ہوئے ، ایک عالمی ڈیوائس کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے۔ مستقبل میں بھی اسے5G کے جدید ترین مراحل میں تمام بدلتی ہوئی مواصلاتی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔Nokia 8.3 5G میں طاقتور PureView Quad کیمرہ ZEISS Optics کے ساتھ موجود ہے،

جس کے ذریعے آپ ہر قسم کے مناظر کی تصویر کشی کر سکتے ہیں۔ ZEISS سنیما capture اور ایڈیٹر کی صلاحیتوں کے ذریعے یہ کم روشنی میں بھی ویڈیو ریکارڈنگ اور OZO آڈیو کو محفوظ کر سکتا ہے۔ Nokia 8.3 5G ان صارفین کے لئے ایک بے مثال سمارٹ فون ہے، جو لامحدود تخلیقی صلاحیتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آنے والی تمام ضروریات کے لئے تیار ہے اور اسے مستقبل کی 5G سہولیات کے لئے اضافی خصوصیات کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔ تاکہ صارفین کی زیادہ بڑی تعداد تیز رفتار کسی بھی مقام پر ہوتے ہوئے، سٹریمنگ اور گیمنگ کی سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔Nokia 8.3 5G کی بنیاد فن لینڈ میں رکھی گئی،

لہٰذا اس کے رنگوں میں پولر نائیٹ بھی شامل ہے ۔ یہ رنگ قطب شمالی کے سحر انگیز رنگوں سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے۔Qualcomm کے سربراہ کرسٹیانو آمون نے کہا کہ؛ ہمیں فخر ہے کہHMD گلوبل کی جانب سے 5G ڈیوائس تخلیق کرنے کے موقع پر ہم ان کی معاونت کر رہے ہیں۔ یہ دنیا کا اولین فون ہے جو Qualcomm Snapdragon 765G ماڈیولر پلیٹ فارم پر مبنی ہے، جسے تخلیق کرتے ہوئے ہم تمام صارفین کو 5G کے جدید ترین تجربات سے روشناس کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔اس طرح ہمارے صارفین کو مارکیٹ میں دستیاب مواصلاتی سہولیات سے جدید تر صلاحیتوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

یہ مربوط سہولت دنیا کے جدید ترین موبائل پلیٹ فارم پر مبنی ہے، جسے 5G سے ہم آہنگ کیا گیا ہے اور اس میں ایک جدید ترین RF ماڈیول شامل ہے ، جس کے ذریعے عالمی سطح پر 5G سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس ماڈیولر نظریہ کے ساتھ نوکیا کی 5G ڈیوائسز ، پر کشش ساخت کے ساتھ دن بھر چلنے والی طاقتور بیٹری سے بھی مزین ہیں۔ ہم5G دور میں مستقبل کی مواصلاتی صلاحیتوں سے لا محدود امکانات تخلیق کر نے کے لئے Qualcomm اور HMD کے درمیان اشتراک کو وسعت دیں گے۔Nokia 5.3: اس جدید ترین فون میں نوکیا کی بے مثال ایجادات کو یکجا کرتے ہوئے بہت سی قابل قدر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ان میں Quad کیمرہ ، جدید ترین Qualcomm Snapdragon 665 پراسیسر اور دو دن تک مسلسل چلنے والی بے مثال بیٹری شامل ہیں۔ آرٹفیشل انٹیلی جنس کی طاقت پر مبنی کواڈ کیمرہ کسی بھی ماحول میں ،نائٹ موڈ کے ذریعے ، کم ترین روشنی میں بھی شفاف تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وائڈ اینگل اور میکرو لینزز آپ کو قریبی چہروں یا وسیع مناظر کے علاوہ خوبصور ت اشیاء کی بہترین تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔جب کہ ، بڑی 6.55 انچ کی سکرین کے ذریعے، Nokia 5.3 اپنے صارفین کو پسندیدہ تفریحی ویڈیوز اور رنگا رنگ گیمز تک دن بھر رسائی فراہم کرتا ہے۔یہ ایک پائیدار اور سحر انگیز فون ہے ، جو نورڈک خطے کے جمالیاتی تصورات کے مطابق ڈیزائین کیا گیا ہے ۔

اس میں اینڈرائڈ 10 موجود ہے ، جبکہ صرف ایک خصوصی بٹن سے آپ گوگل اسسٹنٹ تک فوری رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔Nokia 1.3: جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں طاقتور اینڈرائیڈ 10 ( گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم شامل ہے۔اس فون کی قیمت بھی نسبتاً بہت کم ہے۔ کیمرہ گو جیسی ٹیکنالوجی کو پہلی بار ایک سمارٹ فون میں متعارف کروایا گیا ہے، جبکہ ، AI امیج Fusion ٹیکنالوجی، گیلری گو اور ایک روشن HD+ Edge-to-edge سکرین کے ذریعے کم روشنی میں بھی شاندار تصاویر لینا ممکن ہے۔ اینڈرائڈ 10 (گو ایڈیشن) سے مزین ، Nokia 1.3 میں تیز رفتار، زیادہ تحفظ، اور لاکھوں ایپلی کیشنز تک رسائی جیسی سہولیات سے، آپ نہایت پرلطف اور معلوماتی تجربات حاصل کر سکتے ہیں۔

مستقبل میں اسے اینڈرائڈ 11 (گو ایڈیشن ) سے بھی ہم آہنگ کیا جا سکے گا۔ Nokia 5310: اوریجنل نوکیا 5310 ایکسپریس میوزک ، کو نئے تصورات میں ڈھال کر ، ایک نیا فون نوکیا پائیسز تخلیق کیا گیا ہے، جس میں MP3 پلیئر اور FM ریڈیو سمیت، سامنے کی طرف طاقتور اسپیکرز بھی موجود ہیں، تاکہ آپ ہر جگہ اپنی پسندیدہ موسیقی کو اپنے ساتھ لے کرجا سکیں۔Nokia 5310 اپنے روائتی ڈیزائین کو جدید شکل میں ڈھال کر تخلیق کیا گیا ہے، جو نہایت پائیدار ہے، اور آپ کو ہمہ وقت رابطے میں رہنے کی طاقت دیتا ہے۔HMD Connect گلوبل ڈیٹا رومنگ کی سہولت سے آپ دنیا میں کسی بھی جگہ پر تمام مواصلاتی سہولیات، تفریح اور معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان سہولتوں سے آراستہ ایک ڈیٹا سم ، سفر کے دوران بھی آپ کو ہر قسم کا رابطہ قائم رکھنے کی طاقت دیتی ہے۔

اس کے ذریعے آپ باآسانی اپنی اہم ترین مواصلاتی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ جتنی سہولت آپ استعمال کریں گے، آپ کو صرف اتنی ہی قیمت ادا کرنی ہو گی۔اس ایپ پر رجسٹریشن کرنے کے بعد نوکیا کے مداحوں کو ان کے گھر کے پتے پر ایک سم کارڈ موصول ہو گا جس کی مدد سے وہ اپنے ڈیٹا پلان پر مکمل اختیار حاصل کرسکیں گے، جبکہ زیادہ ڈیٹا کی ضرورت پڑنے پر اس پلان کو وسعت بھی دی جا سکتی ہے۔سفر کے دوران بھی ، آپ کا ذاتی ڈیٹا محفوظ ترین کنکشن کے ذریعے خفیہ رکھا جاتا ہے۔ ابتدائی مرحلہ میں ، HMDConnect.co کے ذریعے BETA پر مبنی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ دنیا بھر میں ، بلاتعطل ، محفوظ اور باکفایت رومنگ کا لطف اٹھایا جا سکے۔HMD Connect Global Data Roaming کی سہولت اب تک 120 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے، جبکہ اسے Greenwave Systems اور مقامی آپریٹرز کے اشتراک سے فراہم کیا جا رہا ہے۔HMD گلوبل اب اس سہولت کا دائرہ بہت سے اضافی ممالک اور دیگر نیٹ ورکس تک پھیلانے کے لئے سرگرم ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…