اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی کا پاکستا ن اور ایران کو اپنی مصدقہ ادویات عطیہ کرنے کا فیصلہ ، ہربل دوائی کو پاکستان میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔چودہ مختلف نباتات یا جڑی بوٹیوں سے بنی ینہوانگ چھنفے نام کی دوائی کو کراچی یونیورسٹی کے کیمیائی تجربات و تحقیق کے شعبے میں ایک سال تک آزمانے کے بعد پاکستان میں مہیا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے اس دوائی کو
پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لئے گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا جس پر ابھی تک تجربات کئے جا رہے تھے لیکن ا ب چینی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے اسی دوائی کا استعمال کیا گیا ہے اور اس سے اثرات مثبت آئے ہیں۔وائرس جہاں جہاں بھی پھیلا ہے، ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم اپنی ادویات ہر اس ملک میں پہنچائیں گے جہاں اس کی ضرورت ہو گی۔جلد دیگر ممالک میں بھی یہ دوائی مہیا کر دی جائے گی۔