جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ کے دنیا بھر میں اسٹورز بند

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو اور بچاو کے پیش نظر مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر میں اپنے اسٹورز غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے غیر معینہ مدت کے لیے اپنے اسٹورز بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ امریکی ہیلتھ کیئر حکام کی جانب سے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی سامان نا کافی ہونیکا

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد امریکا بھر میں مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔شکاگو میں بھی بارز ، ریسٹورانٹس اور تھیم پارک بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کینیڈا نے امریکا سے آنے والوں کے علاوہ تمام غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردیں ہیں۔اسپین کے علاقائی رہنما موناکو کے اسٹیٹ منسٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔دوسری جانب برازیل کے نائب وزیر معیشت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، برازیلین وزیر 10 دن قبل امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے وفد میں بھی شامل تھے۔آئیوری کوسٹ میں بھی کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرتے ہوئے اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…