اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں جو منفی ہیں۔جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ شام کورونا وائرس کے ٹیسٹ اس وقت کیے گئے تھے جب ٹرمپ نے برازیلی صدرکے وفد سے ملاقات کی تھی۔برازیلی صدرکے پریس سیکرٹری کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے
کے بعد ٹرمپ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی نائب صدر پنس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کو تیار ہیں۔علاوہ ازیں ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ بیگونا گومز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے اور وہ بھی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ سے قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موذی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔