لاہور(این این آئی)کروناوائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر بھارتی یاتری وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے سکھوں کو پاکستان آنے کے لئے کلیئرنس دینے سے انکارکردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 2 ہزارسے زائد سکھ یاتریوں نے 12 اپریل
کووساکھی میلہ میں شرکت کے لئے واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آنا تھا۔ بھارت کی طرف سے واہگہ اٹاری سرحدجزوی طورپربند ہے جبکہ بھارتی وزارت داخلہ نے کرتارپورراہداری بھی بندکردی اور آج پیر سے بھارتی سکھ یاتری راہداری کے راستے کرتارپوربھی نہیں آسکیں گے۔