منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع شروع

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔۔ مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع کے لیے چاروں اطراف خیمہ بستیاں ا باد کر دی گئی ہیں۔ جہاں ملک بھر سے ا نے والے کارکن رہائش رکھیں گے۔ اجتماع کے لیے اسی فٹ لمبا تینتیس فٹ چوڑا اور سولہ فٹ بلند اسٹیج بنا لیا گیا ہے۔ اسٹیج کے سامنے والے گراؤنڈ پنڈال کے طور پر استعمال ہوگا۔ اجتماع کا ا غاز جمعتہ المبارک کی اذان سے ہو گا جبکہ اختتام اتوار کی دوپہر ہوگا۔ اجتماع میں ہندو ،سکھ ،عیسائی بھی شریک ہوں گے۔ ملک کے دور دراز سے ا نے والی خواتین اور کارکنوں کے قافلوں کی شکل میں اجتماع گاہ میں پہنچ رہے ہیں۔ خواتین کے لئے بھی پنڈال کا الگ حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ان کے تین روزہ قیام کے لیے رہائش گاہیں قائم کی جا چکی ہیں۔ خواتین کے لئے ایک ہزار جبکہ مردوں کے لئے دو ہزار واش رومز بنائے گئے ہیں۔ شرکاء4 کو دو وقت کا کھانا دیا جائے گا جس کے لئے چھ سو باورچی دن رات کام کریں گے۔ کارکنان اجتماع کی کامیابی کے حوالے سے پرجوش ہیں جبکہ بچوں کے جذبے بھی توانا ہیں۔ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کا ماننا ہے کہ اسلامی نظام کا قیام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت دے سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…