جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

مسجد النور پر حملے کو ایک سال مکمل ، نماز جمعہ کے اجتماع میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی خصوصی شرکت ، مسلم خواتین سے ملاقات

datetime 13  مارچ‬‮  2020 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ کرچ کی مسجد النور پر ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر جمعہ کا اجتماع ہارن کیسل ایرینا میں منعقد کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے خصوصی طورپر شرکت اور مسلم خواتین سے ملاقات کی، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ کرچ کی مسجد النور پر ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر جمعہ کا اجتماع ہارن کیسل ایرینا میں منعقد کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے خصوصی طورپر شرکت کی اس موقع پرایرینا کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تمام نمازیوں کو تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی ،پولیس کے مسلح دستوں نے سٹیڈیم کو چاروں طرف سے گھیرے میں لئے رکھا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اردگرد کے علاقوں کی بھی فضائی نگرانی کی جاتی رہی ۔جمعہ کے اجتماع کو دیکھنے کیلئے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے بھی ایرینا میں موجود رہیں اور اس موقع پر وزیراعظم نے مسلمان خواتین سے ملاقات بھی کی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…