جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور نیوزی لینڈکا دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

دبئی ۔۔۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والے دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔جمعے کو میچ کے آخری دن اب سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ کو پاکستان پر اس وقت 228 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔اس وقت کریز پر راس ٹیلر اور مارک کریگ موجود ہیں اور ان دونوں کے درمیان 50 سے زیادہ رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔اس دوران ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 12ویں سنچری 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی ہے۔آخری دن کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان نے ساتویں کامیابی حاصل کرنے کا موقع اس وقت گنوا دیا جب توفیق عمر راحت علی کی گیند پر سلپ میں مارک کریگ کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں اب تک کپتان برینڈن میک کلم اور راس ٹیلر کے علاوہ باقی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔میک کلم 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیلر اب بھی میدان میں موجود ہیں۔پاکستانی سپنرز نے دوسری اننگز میں مہمان بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا ہے اور اب تک گرنے والی تمام وکٹیں سپنرز کے حصے میں ہی آئی ہیں۔لیگ سپنر یاسر شاہ اور آف سپنر ذوالفقار بابر نے تین، تین وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل میچ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سرفراز احمد کی عمدہ سنچری کی بدولت 393 رنز کا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہی تھی اور یوں نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر دس رنز کی برتری ملی تھی۔نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے دن 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…