جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت سے باضابطہ علیحدگی

datetime 10  مارچ‬‮  2020 |

لندن (این این آئی )برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل باضابطہ طور پرشاہی حیثیت سے دستبردار ہوگئے اور اب وہ شاہی اعزازات کو اپنے نام کے ساتھ استعمال نہیں کر سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بطور شاہی خاندان کے فرد گزشتہ روز شاہی محل میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی اور شاہی حیثیت کے ساتھ ان کی آخری تقریب تھی،

اب وہ کبھی بھی شاہی اعزاز اور حیثیت کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان میں پیدا ہونے کے باعث ہیری کو شہزادہ ہی کہا جائے گا مگر ان کی کوئی شاہی حیثیت نہیں ہوگی یعنی اب وہ کسی بھی ملک میں شاہی خاندان کے آفیشل فرد کے طور پر نہیں پہچانے جائیں گے اور اسی طرح وہ اپنی سماجی و کاروباری مصروفیات کے دوران شاہی اعزازات کو بھی استعمال نہیں کر سکیں گے۔رپورٹ میں شاہی خاندان کی سوانح عمری لکھنے والے لکھاری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی محل میں ہر سال ہونے والی کامن ویلتھ کانفرنس میں شریک ہوئے اور مذکورہ کانفرنس میں شرکت ہی جوڑے کی بطور شاہی فرد آخری شرکت تھی۔سوانح عمری لکھنے والے لکھاری پینی جونر نے بتایا کہ تقریب کے دوران شاہی خاندان کے تمام افراد ایک دوسرے سے انتہائی جذبے اور جوش سے ملے۔تقریب میں شہزادہ ہیری اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور والد شہزادہ چارلس سے بھی گرم جوشی سے ملے جب کہ میگھن مارکل بھی کیٹ مڈلٹن سے محبت سے ملیں۔میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ شاہی جوڑے نے شاہی خاندان کے تمام افراد کو ایک ساتھ دیکھا اور ان سے ملاقات کی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد اب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ایک بار پھر کینیڈا منتقل ہوجائیں گے اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں وہ وہاں کی مستقل شہریت لیں گے، تاہم تاحال وہ وہاں پر عارضی بنیادوں پر رہ رہے ہیں۔دوسری جانب برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ ہیری اس وقت کینیڈا کی مستقل شہریت لینے کے اہل نہیں۔‎

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…