ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے شاہی خاندان کی گرفتاریوں کے بعد ’سیکیورٹی کریک ڈاؤن کو توسیع دیتے ہوئے حکومتی عہدیداران اور فوجی افسران تک بڑھا دیا گیا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے اقتدار کے لیے ممکنہ چیلنجز کو ختم کرنے کیلئے اٹھایا گیا۔یاد رہے کہ سعودی حکام نے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی اور بھتیجے سمیت 3 شہزادوں کو بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں
لے لیا گیا تھا۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے بغاوت کی مبینہ منصوبہ بندی پر گرفتاری کے ایک روز بعد امریکی اخبار نے کہا تھا کہ زیر حراست افراد میں انٹیلیجنس کے سابق فوجی سربراہ شہزادہ نائف بن احمد بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائیوں میں توسیع کو بغاوت کی حمایت کی کوشش کرنے والے وزارت داخلہ کے درجنوں عہدیداران، سینئر فوجی افسران اور دیگر ملزمان تک پھیلا دیا گیا ہے۔