منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے سیل کر دیے، انتہائی افسوسناک صورتحا ل

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کی آڑ میں فلسطینی علاقے سیل کردیے ہیں اور فلسطینیوں کی ایک سے دوسرے شہر میں نقل وحرکت بند کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ اور غرب اردن کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال کی جانے والی چوکیوں پر فوج اور ملٹری پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ غزہ اور غرب اردن کے درمیان تمام راہ داریاں بند کردی ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ یہ انتظامات کرونا وائرس کے خطرے اور یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار پرسیکیورٹی کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ غزہ اور غرب اردن کے درمیان سامان کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی کرم ابو سالم گذرگاہ کو بھی چوبیس گھںٹے کے لیے ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اس دوران سوائے ہنگامی نوعیت کے کیسز کے فلسطینیوں کو غزہ سیغرب اردن داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ غزہ سے غرب اردن ہنگامی حالت میں آنے والوں کو پہلے فلسطینی انتظامیہ کے سینئر رابطہ کار کے ذریعے اسرائیلی حکام سے رابطہ کرانا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…