نیویارک (این این آئی)فیس بک انتظامیہ نے کہاہے کہ انہوں نے سنگاپور سے آنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اپنا لندن کا دفتر بند کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ
سنگاپور کے دفتر کے ایک ملازم، جس نے حال ہی میں لندن کے دفتر کا دورہ کیا تھا، میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وجہ سے اپنا لندن کا دفتر پیر کے روز تک کے لیے بند کر رہے ہیں تاکہ صفائی کی جاسکے اور ملازمین اس وقت تک گھر سے کام کریں گے۔