جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس، بل گیٹس نے زبردست اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی بل گیٹس کے ساتھ کرونا کی وباء سے متعلق ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ بل گیٹس کرونا کے انسداد کے لیے ویکسین کی تیاری میں بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے امارات اور بل گیٹس کے خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ دونوں اس وباء کو ایک انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں اور اس کی جلد از جلد روک تھام کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔امارات کے ولی عہد نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وبائی امراض سے لڑنے، ان کی روک تھام، ان کے علاج کے طریقوں پرکام کرنے اور ان بیماریوں کے پھیلائو کا دائرہ محدود کرنیکے لیے عالمی برادری کو مل کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے عزیز دوست بل گیٹس کے ساتھ ایک فون کال کے دوران مشترکہ کوششں جاری رکھنے اور انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی اداروں اور نجی اداکاروں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم سب بیماریوں سے لڑنے اور ان کے پھیلاؤ کو محدود کرنے ، خاص طور پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…