لاہور۔۔۔۔ ہائیکورٹ نے اسلام ا باد میں 30 نومبر کو تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست پر وفاقی، پنجاب حکومت اور عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان حالات کو خانہ جنگی اور انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اس لئے 30 نومبر کا جلسہ رکوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مارچ رکوانیکے لیے بھی حکم جاری کیاتھا،اس کاکیابنا سب کومعلوم ہے اور عدالتوں، ا ئین اور قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے تاہم ہر قیمت پر ا ئین کا تحفظ ضروری ہے۔جسٹس خالد محمود نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسے کی اجازت دینا چاہتی ہے توآپ کو کیااعتراض ہے جبکہ میڈیا میں یہ آتا ہے کہ حکومت کوجلسے سے کوئی پریشانی نہیں۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت پنجاب حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹسز جاری کردیئے۔
تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست پر ہائیکورٹ کاحکومت اور عمران خان کو نوٹس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































