ٹوکیو۔۔۔۔۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے معاشی مالیسیوں پر تنقید کے پیش نظر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث وقت سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بنمے ابوکی نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزیراعظم شنزو ابے نے آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت ایوان زیریں تحلیل کر دی ہے۔ شنزو ابے جاپانی آئین کے مطابق 4 سال کے لئے ملک کے وزیراعظم منتتخب ہوئے لیکن معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کے باعث انہوں آدھی مدت سے قبل ہی اسمبلی تحلیل کر دی۔واضح رہے کہ شنزو ابے دسمبر 2012 میں جاپان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے لیکن وزیراعظم شنزو ابے نے پارلیمنٹ کو وقت سے پہلے ہی تحلیل کر دیا۔ ایک ہفتے قبل جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جاپانی عوام سے ٹیکسوں میں اضافہ موخر کرنے کے اپنے فیصلے سے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل جاپان میں ٹیکسوں میں اضافے سے معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ جاپان کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے امکان ہے کہ جاپان میں عام انتخابات 14 دسمبر کو ہوں گے۔
جاپان کے وزیراعظم نے وقت سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































