پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس، ایران میں سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر سمیت 12 مزید افراد ہلاک ہو گئے، نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران میں کورونا وائرس سے سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر سمیت مزید 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی کونسل ممبر کے رکن اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر 71 سالہ محمد میر محمدی کورونا وائرس میں مبتلا اور تہران کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔میڈیا رپورٹس میں محمد میر محمدی کے کورونا وائرس سے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے

جو ایران میں وائرس سے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کی پہلی ہلاکت ہے اس کے علاوہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 12 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے ، ملک بھر میں وائرس کے مزید 523 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی تعداد 1501 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث چین کے بعد ایران میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرس میں مبتلا ایران کے نائب صدر کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان نے ٹیلی کانفرنس کے دوران وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کے لیے ایک چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ہمارے لیے آئندہ دو ہفتے مزید مشکلات ہوں گی۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیوز کانفرنس کے دوران وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پیشکش کو بھی مسترد کردیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کی مدد کو زیر غور نہیں لاتے اور نہ ہی زبانی مدد کو قبول کرتے ہیں، ایران ہمیشہ سے امریکا کے ارادوں کو مشکوک سمجھتا ہے۔ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکی حکومت اس وباء پر ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…