اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

طالبان سے امن معاہدے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ناقابل یقین اعلان کردیا، پوری دنیا ششدر

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے اورکہاہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد طالبان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ طالبان امن کے لیے تیار ہیں ، لیکن انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اس معاہدے کے بعد وہاں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…