منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کم عمر بچیوں کو نشے پر لگا کر نازیبا کام کرانے والے گینگ کونشان عبرت بنا دیا گیا

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ میں کم عمر بچیوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر منشیات پر لگانے اور نازیبا کام کرانے والے ایشیائی گینگ کے 7درندوں کو مجموعی طور پر ساڑھے 55سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ دی سن کے مطابق اس گینگ کے لوگ کم عمر لڑکیوں کو نشانہ بناتے تھے۔ ان کے چنگل میں پھنسنے والے اکثر لڑکیوں کی عمریں 13سے 14سال تھیں۔

یہ لوگ بچیوں کو دوستی کاجھانسہ دے کر بلاتے اور انہیں منشیات کا عادی بنا کر پہلے خود جنسی زیادتی کرتے اور پھر ان سے نازیبا کام بھی کرواتے اور منشیات بھی فروخت کرواتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے ہولناک انکشاف کیا کہ اسے 13سال کی عمر میں اس گینگ کے ایک شخص نے دوستی اور تحائف کا لالچ دے کر پھنسایا تھا اور اگلے دو سال میں 15سال کی عمر تک درجنوں مردوں نے اس کے ساتھ 300سے زائد بار جنسی زیادتی کی۔ سزا پانے والوں میں 42سالہ گل ریاض، 34سالہ عثمان علی، 36سالہ عبدالماجد، 47سالہ بنارس حسین و دیگر شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کیٹ بیٹی نے عدالت میں بتایا کہ ہہ گینگ ایسی کمزور لڑکیوں کو نشانہ بناتا تھا جنہیں گھر میں توجہ حاصل نہیں ہوتی تھی، ان کے ماں باپ کی علیحدگی ہو چکی ہوتی تھی یا دیگر گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ عدم توجہی کا شکار ہوتی تھیں اور آسانی سے ان کے چنگل میں پھنس جاتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…