منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں زیر تعلیم3 کشمیری طلباءکی پاکستان کے حق میں نعرے بازی، ویڈیو بھی وائرل ، پولیس ایکشن میں آگئی ،سخت قدم اٹھا لیا

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع حوبالی میں ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباء کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور سوشل میڈیا پراس کی ویڈیو پوسٹ کرنے پربغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طلباء کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کارروائی کالج انتظامیہ کی

شکایت پر کی گئی ہے۔حوبالی دھارواڈکے پولیس کمشنر آر دلیپ نے بتایاکہ ہمیں اطلاع ملی کہ کے ایل ای انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباء نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ہے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم فوری طور پر موقع پر گئی اور انہیں گرفتار کرلیا ۔بجرنگ دل کے کارکنوں سمیت دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کالج کے سامنے جمع ہوگئے اوران تینوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔ جب طلباء کو پولیس اسٹیشن لے جایا جارہا تھا تو ایک کارکن نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ طلباء کے خلاف بغاوت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر اثر انداز ہونے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…