جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چین کے پوش علاقے میں ہسپتال پر حملہ،7 افراد کو قتل

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

بیجنگ۔۔۔۔ چین کے شمال مشرق میں واقع ایک پوش ریزورٹ ٹاؤن کے ہسپتال میں چھریوں کے وار کر کے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق پوش علاقے بیدے ہے کے ایک ہسپتال میں چھری کے وار کے ذریعے 6 نرسوں اور ایک خاکروب کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔شنہوا کے مطابق جمعرات کی صبح ایک 27 سالہ شخص نے دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں واقع علاقے بیدے ہے کے ایک ہسپتال میں طبی عملے پر حملہ کرکے چھ نرسوں اور ایک خاکروب سمیت 7 افراد کو قتل کردیا۔حملہ آور کے مقاصد کے حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔بیدے ہے چین کا ایک پوش علاقہ ہے جہاں چینی رہنما اور دیگر اعلیٰ شخصیات چھٹیاں گزارنے آتی ہیں یا پھر یہاں اہم حکومتی میٹں گز منعقد کی جاتی ہیں۔گزشتہ کچھ برسوں کے دوران چین میں طب کے شعبے سے وابستہ افراد پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور حملہ کرنے والے افراد ڈاکٹروں اور نرسوں کو اپنے رشتے داروں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے یہ اقدام اٹھاتے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں ڈاکٹروں کی تنخواہ کم ہونے کے باعث ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واقعات اکثر بیشتر سامنے آتے رہتے ہیں، جبکہ دیگراسٹاف بھی پیسہ کمانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔چینی وزارتِ صحت کے دستیاب اعدادو شمار کے مطابق 2010 میں ڈاکٹروں کی مار پیٹ، اغواء ، دھمکیوں، قتل یا زبانی تلخ کلامی کے واقعات کی تعداد 17,243 تھی، جبکہ اس کے بعد اس قسم کے کوئی اعدادو شمار اکٹھے نہیں کیے گئے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…