منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ملک میں کونسے مافیاز سرگرم ہیں ، مہنگائی اور آٹے بحران کے کیساتھ جلد کیا ہونیوالا ہے ؟ حکومتی فیصلے نے بڑے بڑوں کی نیندیں حرام کر دیں

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مولانا فضل الر حمن کوآئندہ عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب انتخابات ہوں گے تو مولانا فضل الر حمن بھی عوام کے پاس جائیں عوام پھر جو مر ضی فیصلہ کر یں،اپوزیشن احتجاج نہیں حکومت کو چلنے دیں موجودہ حالات میں پاکستان کسی دھر نے یا احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘ملک میںایک نہیں بہت سے مافیا ہیں

مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے’دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قر بانیوں کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں میجر جنرل (ر)ثمریز سالک کی کتاب ”Fighting Shadows”تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر لفٹینٹ جنر ل(ر) شفاعت شاہ’سابق ایم این اے رشید گوڈیل ‘ایم پی اے سعدیہ سہیل ‘سنیئر صحافی حبیب اکر ام اور ڈاکٹر جوریہ سہروردی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کسی بھی ملک کی ترقی اور امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج ہے جس نے ہزاروں قربانیں دیکر ملک میں امن قائم کر کے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو شکست دی ہے اور آج پاکستان کا محفوظ ملک بن چکا ہے، جہاں پر غیر ملکی کر کٹ ٹیموں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے سرمایہ کار بھی آرہے ہیں عالمی سیاحتی میگزین نے پاکستان کو سیاحت کیلئے محفوظ تر ین اور نمبر ون ملک قرار دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ ہم سب نے ملکر پاکستان کو مضبوط اور ملک دشمنوں کو ناکام بناناہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کے ساڑھے تین سال باقی ہیں مولانا فضل الر حمن کو چاہیے وہ احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کر یںمولانا فضل الر حمن پہلے بھی دھر نہ دے چکے ہیں

اب حکومت کو کام کر نے دیںکیونکہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ملک میں اتحاداور یکجہتی کی ضرورت ہے جب ملک میں عام انتخابات ہوں گے تو مولانا فضل الر حمن عوام کے پاس جائے پھر عوام جو مر ضی فیصلہ کر یںہمیں قبول ہوگا مگر اب ہمارے پاس پانچ سال حکومت کا منڈیٹ ہے۔ ملک کسی احتجاج اور دھر نوں کا متحمل نہیں ہوسکتاکیونکہ استحکام ملک کی ضرورت ہے مولانا فضل الر حمن پہلے بھی احتجاج کیلئے آئے وہ ہمارے لیے اب بھی قابل احترام ہیں حالات دیکھنے کے بعد مولانا فضل الر حمن کے احتجاج کے بارے حکومتی حکمت عملی بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک نہیں بہت سے مافیا ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے ہر گلے محلے اور گائوں میں بھی اب تو مختلف مافیا بن چکے ہیں مگر سب کو ناکا م بنائیں گے

حکومت کو بہت سے چیلنجز ہیں مگر عمران خان کی قیادت میں ہم کامیابی سے آگے بڑ ھ رہے ہیںاحتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر سب کو ملک وقوم کے مفاد کیلئے سوچنا چاہیے۔ میجر جنرل (ر)ثمریز سالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کی ایک داستان ہے اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کیسے ہوئی اور ہم نے اس میں کیسے کامیابیاں حاصل کیں پاکستان نے 15سالہ کے قلیل عرصے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے جو دنیا میں ایک مثال ہے اس کتاب کے ذریعے مجھے جتنی بھی آمدن ہوگی یہ پاک افواج کے شہداء کے ویلفیئر فنڈ میں جمع ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…