اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے عوام کیلئے کس شاندار پیکج کا اعلان کر دیا جس نے ن لیگ کی نیندیں اڑا دیں

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) کرپٹ اپوزیشن کی ترجمان ہمہ وقت پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں لگی ہیں- عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے تاریخی سبسڈی پیکج کا اعلان کیا جس کو ہر حلقے کی جانب سے سراہا گیاتاہم بدقسمتی سے کرپٹ اپوزیشن کی ترجمان عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے ہر اقدام پر غمگین ہوتی ہیں اور انہیں اپنا دن رات کا پراپیگنڈا فیل ہوتا دکھائی دیتا ہ

ے-ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کیا-انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت تعصب کی عینک اتار کر دیکھے تو انہیں پاکستان ترقی کرتا دکھائی دے گا-مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں سے نمٹا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سخت ایکشن لیتے ہوئے فلور ملوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے کئے گئے-انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حواریوں نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا اور عوام کے نام پر اپنی جیبیں بھری گئیں اس لئے آج لیگی رہنمائوں کو ریلیف کیلئے دی جانے والی سبسڈی بھی ڈکیتی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس وقت سیاسی طور پر بیروزگار ہے اور اپنے بکھرتے شیرازے کو بچانے کیلئے بے بنیاد واویلا اور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے-دلچسپ پہلو یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے مثبت اور عوام دوست اقدامات کی بدولت کرپٹ اپوزیشن کو عوامی حلقوں میں کوئی پذیرائی نہیں مل رہی۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابقہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حواریوں نے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی جبکہ عوام کی حالت ابتر سے ابتر ہوتی چلی گئی اور آج یہی اشرافیہ مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں-

وزیراعظم عمران خان نے انکی کرپشن بے نقاب کر کے اصل چہرے عوام کے سامنے رکھ دیے ہیں اور اب یہ لوٹی دولت بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کرپشن کے ذریعے عوام کے جس پیسے سے گھر بنایا تھا موجودہ حکومت نے اسے عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کیا۔ حکومت عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور اس پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے-مسرت چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے-انہوں نے کہا کہ مثبت پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لیکن اپوزیشن نے تعصب کی وجہ سے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…