پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

شیخ رشیدکی چالاکیاں پکڑی گئیں، ان کے دور میں ریلوے کاخسارہ کتنا رہا؟آڈٹ رپورٹ تیار،ہوشربا انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پہلے سال کے دوران ریلوے کے نفع و نقصانات کے بارے میں آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی، یہ رپورٹ آئندہ چند روز میں آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر، صدر مملکت کو پیش کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں چند روز قبل یہ کہا تھا کہ ان کے دور کی رپورٹ ابھی تیار نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے ریلوے کے تیار کردہ حسابات کو مسترد کر دیا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے محکمے کا اصل خسارہ چھپانے کے لئے آڈیٹروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کے تحت جان بوجھ کر اپنے ذمے واجب الادا 1 ارب 71 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگیاں 30 جون 2019 کو ختم ہونیوالے مالی سال تک روک لیں اور یہ رقم ریلوے کے کھاتے میں جمع دکھائی گئی تاکہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کم رکھ کر خسارے میں کمی کا حجم بڑھایا جاسکے۔اس رپورٹ میں اخراجات کی غلط مدت میں اندراج سے 64 کروڑ 39 لاکھ روپے کی اوورسٹیٹمنٹ کی گئی جبکہ پی ایس ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) کے اخراجات کا غلط مدت میں اندراج کر کے 30 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات کم ظاہر کئے گئے۔تحقیقات کے مطابق ریلوے کا خسارہ شیخ رشید کے دور میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کے آخری سال 18-2017 کے مقابلے میں 2 ارب 91 کروڑ 30 لاکھ روپے کمی سے 33 ارب 14 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا، لیکن ریلوے کے شعبہ حسابات نے اپنی رپورٹ میں مجموعی خسارہ 32 ارب 76 کروڑ اور اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں4 ارب 5 کروڑ روپے کی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کے دور میں ریلوے کے مجموعی غیر ترقیاتی اخراجات 87 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے رہے جبکہ مجموعی آمدنی 54 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ روپے رہنے سے ان کی حکومت کے پہلے سال ریلوے کا خسارہ 33 ارب 14 کروڑ روپے رہا۔خسارے میں کمی کی وجوہات کے بارے میں ریلوے کی سرکاری دستاویزات سے جو تحقیقات بھی کی گئیں ان میں مزید حیران کن اور دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔

محکمے کی حسابات رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آمدنی میں اضافے کے پیچھے مسافر ٹرینوں کی اکانومی اور دیگر لوئر کلاس کی بوگیوں میں سفر کرنیوالے غریب اور متوسط طبقے کے مسافروں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ٹرینوں کی آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 ارب 51 کروڑ کے اضافے سے مجموعی طور پر 21 ارب 81 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا۔

لیکن دوسری طرف ایک دوسری دستاویز سے انکشاف ہوا کہ ریلوے ان غریب مسافروں سے اوسطاً 23 اعشاریہ 60 فیصد منافع کما رہا ہے جو کسی بھی کاروبار کے لحاظ سے منافع کی بہت بڑی شرح ہے۔ خبر کے بارے میں ریلوے کے چیف فنانشل ایڈوائزرو چیف اکاؤنٹس آفیسر محسن عطا نے اپنے تحریری موقف میں کہا کہ ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں بجٹ بن رہا ہوتا ہے اور ادائیگیاں سست روی سے ہوتی ہیں، اخراجات چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی،اخراجات کی اگلے سال منتقلی نارمل بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…