جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے انگوٹھے کے نشان کی شرط لگا دی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔۔سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے پاکستان میں انگوٹھے کے نشان کی شرط سے ملک کے دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب ا مد سے قبل ان ممالک میں ہی انگوٹھے کے نشان کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے اس سے قبل عمرہ زائرین کے سعودی عرب ا مد کے موقع پرفنگرپرنٹ لئے جاتے تھے اس دوران عمرہ زائرین کی چھ چھ گھنٹے تک طویل لائنیں لگتی تھیں اور وقت کا ضیاع ہوتا تھا۔ کسی زائرکے فنگرپرنٹ میچ نہ ہونے کی صورت میں اسے ڈی پورٹ بھی کیا جاتا تھا۔ حج وعمرہ گروپ ارگنائزرز نے سعودی حکومت کی اس شرط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرط سے عمرہ زائرین کو شدید مشکلات پیش ائیں گی کیونکہ سعودی حکومت نے پاکستان میں صرف ایک کمپنی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ملک کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام اباد، پشاور اور کوئٹہ میں اپنے مراکزکھولے اور عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹ لینے کا کام شروع کرے کیونکہ اس عمل کے بغیر عمرے کا ویزہ نہیں دیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے پاکستان میں اعتماد لمیٹڈ نامی کمپنی کویہ اختیار دیا ہے کہ وہ عمرہ زائرین کے انگوٹھے کا پرنٹ لینے کا کام کرے۔ گروپ آرگنائزرز نے کہا کہ عمرہ زائرین جو ملک کے دور درازعلاقوں میں رہتے ہیں انھیں شرط کوپورا کرنے کے لئے ان بڑے شہروں میں انا پڑے گا۔جس کے لئے انھیں اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے اور اس کمپنی کوفیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ گروپ ا?رگنائزرز نے کہا کہ پاکستان سے ہرسال تقریباً 7 لاکھ سے 8 لاکھ کے درمیان زائرین عمرہ ادا کرنے کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں جبکہ سعودی حکومت نے یہ شرط بھی رکھی ہوئی ہے کہ عمرہ زائرین کو ویزہ لگنے کے بعد 14 دن کے اندر عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس جانا ہوگا بصورت دیگر انھیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
گروپ ا رگنائزرز نے کہا کہ فنگرپرنٹ لینے کے لئے طریقہ کار ا سان بنایا جائے،کسی بھی شخص کے نادرا ریکارڈ میں فنگرپرنٹ اور دستخط موجود ہوتے ہیں یہ ذمے داری نادرا کودینی چاہیے تھی کیونکہ نادراکے دفاترملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں موجود ہیں اس طرح سے یہ کام ا سان ہوجاتا۔انھوں نے کہا کہ یہ ذمے داری منظورشدہ حج عمرہ کمپنیوں کوبھی دی جاسکتی تھی۔ گروپ ا رگنائزرز نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب نے جس کمپنی کو یہ ذمے داری دی ہے اس کمپنی کو پابند کیا جائے کہ وہ ملک کے 15 سے 20 شہروں میں اپنے مراکز قائم کرے تاکہ عمرہ زائرین کو طویل سفری مشکلات سے بچایا جاسکے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…