جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیالے کی آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ضد،پہلے کیک کاٹوں گا، اپنی بارات ہی لیٹ کرا دی، انتہائی دلچسپ واقعہ

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل (آن لائن) سانگلہ ہل میں پیپلز پارٹی کے جیالے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہو ر ڈویثزن کے جنرل سیکرٹری سانول وائیں نے آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ضد میں اپنی بارات 2گھنٹے لیٹ کر دی گھر والوں نے دولہا کی ضد پر ہنگامی بنیادوں پر آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا 30پاونڈ وزنی کیک منگوایا دولہا نے کیک کاٹنے کی رسم ادا کرنے کے بعد باراتیوں اور جیالوں کو کیک کھلانے کے بعد بارات روانہ کی بینڈ باجوں والوں نے جیوے جیوے بھٹو بینظیر کی دھنیں بجائی

جیالوں نے دولہا کو کندھوں پر اٹھا کر پیپلز پارٹی زندہ آباد کے نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی صوبائی حلقہ 131سانگلہ ہل کے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوارپارٹی ٹکٹ ہولڈر محمد صدیق وائیں کے بیٹے سانو ل وائیں کی یکم فروری کو شادی کی تاریخ مقرر تھی دولہا سانول وائیں کو اچانک پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کی سالگرہ کاذہن میں آیا اس پر دولہا نے اپنے سر سے سہرا اتار دیا اور گھر والوں سے کہا کہ پہلے میں اپنی بہن آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹوں گا پھر بارات روانہ ہوگی اس پر دولہا کے والد محمد صدیق وائیں نے فوری طور پر سالگرہ کیک منگوایا اور اپنے بیٹے دولہا سانو ل وائیں کی ضد اور دلی خواہش کو پورا کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر رسم ادا کی پارٹی قائدین کے احترام کو مدنظر رکھنے پرصدیق وائیں اپنے بیٹے کو خوشی سے چومنا شروع کر دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی،ذوالفقار علی بھٹو شہید و محترمہ بینظیر بھٹو شہید،چیئر مین بلاول بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو زندہ آباد کے نعرے لگائیں اس واقع پر بارات کی روانگی میں 2گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔دولہا سانول وائیں نے اپنی بارات کی سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور حقیقی جموریت کے نفاذ کیلئے بھٹو خاندان کے قردار کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا ہماری تما م خوشیاں بھٹو خاندان کیساتھ ہیں او ر ہم اپنے چیئر می بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی ترقی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…