جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی طاقتیں مذاکرات میں نرمی دکھائیں تو سمجھوتہ ہو سکتا ہے،ایرانی وزیر خار جہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

واشنگٹن / تہران۔۔۔۔۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں نرمی دکھائیں تو سمجھوتہ ہو سکتا ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر امید ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ایران کے وزیر خارجہ امور جواد ظریف نے کہا ہے کہ مطالبات میں نرمی کی صورت سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے، ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ منگل کوشروع ہونے والے10ویں مذاکرات کا موجودہ راو?نڈ 24 نومبر تک جاری رہے گا، مبصرین کا کہنا ہے اس راو?نڈ میں دونوں گروپوں کے درمیان قابل قبول سمجھوتے پر دستخط ہوجانے چاہیں۔بدھ کو روس کے جوہری مذاکرات کار سرگئی ریابکف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے میں کوئی رکاوٹ نہیں پائی جاتی، کہا ہے کہ وہ یہ باور کرتے ہیں کہ جامع جوہری سمجھوتے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ علاوہ ازیں ایرانی شہرقم کے شہداکی یادمیں منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے جنرل محمدعلی جعفری نے ایران کیخلاف عائد پابندیوں کوایک ساتھ اٹھائے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ امریکا، جوہری مذاکرات میں ایران سے مفاہمت کی کوشش کر رہا ہے۔
جنرل جعفری نے امریکاکی جانب سے ایران کی استقامت اورپائیداری ختم کردینے کی کوششوں کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بہت بڑی بھول میں ہیں، کیونکہ رہبرانقلاب اسلامی کی جودانشمندانہ پالیسی ہے اس سے امریکا کبھی اپنے مقاصدکی تکمیل نہیں کرپائے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…