اسلام آباد (آن لائن) مشیر خزانہ شیخ حفیظ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں چیئرمین ایف بی آر 31 جنوری سے غیر معینہ مدت تک رخصت پر چلے گئے۔ایف بی آر کے زرائع کے مطابق چئیرمین آف بی آر شبر زیدی کی عدم موجودگی پر نوشین جاوید قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر ہونگی اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
یاد رہے گریڈ 22 کی نوشین جاوید اس ایف بی آر میں ممبر ایڈمن خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ایف بی آر نے چیئرمین کی چھٹی اور قائم مقام چیئرپرسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے چیئرمین ایف بی آر نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔