واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سیکرٹری تجارت ولبر راس کا کہناہے کہ چین میں پھیلتا ہوا کرونا وائرس امریکی معیشت کے لئے مفید ثابت ہو سکتاہے۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوتے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے شمالی امریکہ میں ملازمتوں کی واپسی میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔
وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے چین کی معیشت اور عالمی ترقی پر اس کے اثرات کے بارے میں تشویش پیدا کردی ہے۔امریکی سیکرٹری تجارت کے اس بیان پر ٹرمپ انتظامیہ کے مخالفین نے شدید تنقید کی ہے، ولبر راس نے ایک سوال کہ کیا اس وبا سے امریکی معیشت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں کسی انتہائی بدقسمتی اور جان لیوا بیماری پر کامیابی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وائرس نے کاروباری اداروں کوچین کو کی جانے والی سپلائی پر نظرثانی کے لئے ایک چیز فراہم کی ہے لہذا مجھے لگتا ہے کہ اس سے شمالی امریکہ میں ملازمتوں کی واپسی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ولبر راس کے بیان پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کانگریس رکن ڈان بیئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مہلک وباء کے دوران کاروباری فوائد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سوالات اٹھائے۔ماہرین معاشیات نے بھی ان کے اس بیان پر سوالات اٹھائے ہیں، ایک معاشی ماہر نے تو اسے حیرت انگیز قرار دیاہے۔
Wilbur Ross’ reaction to a disease killing hundreds is to talk about ways to make money off it. Somehow they always find a way to be worse. https://t.co/gKueJfacaa
— Rep. Don Beyer (@RepDonBeyer) January 30, 2020