بیجنگ (این این آئی)چین ہتھیار تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اسٹاک ہوم میں قائم اسلحے سے متعلق ریسرچ انسٹیٹیوٹ سپری کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ۔ 2015ء سے 2017ء تک ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق اعداد وشمار کے مطابق چین کی چار بڑی کمپنیوں نے
صرف 2017ء میں 54.1 بلین امریکی ڈالرز مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بدستور امریکا ہے اور روس اب تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ سپری کے مطابق چین کی طرف سے اسلحے کی فروخت سے متعلق یہ اولین تفصیلی اسٹڈی ہے۔ قبل ازیں چینی کمپنیوں کی طرف سے اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی جاتی تھیں۔