جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا،ن لیگ نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ قرار ے دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ اورعوام کے زخموں پر نمک قرا ردے دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے آپ تو منافع خوروں کو چھوڑیں، انہیں کابینہ اور بڑے عہدوں سے نکالیں؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھْڑانا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی،

جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا،عمران صاحب اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…