رحیم یار خان (این این آئی) 45سال سے سعودی عرب میں مقیم گنبد خضریٰ کو رنگ کرنے کی سعادت و اعزاز رکھنے والے الحاج نور محمد فیصل آبادی کا کہنا ہے کہ میں قطعی طور پر رنگساز نہیں تھا پاکستان میں میرا لکڑی کا بڑا کاروبار تھا. جوانی میں عمرہ کرنے گیا اور پھر وہیں کا ہو کر رہ گیا انھوں نے کھا کہ آپ صلی اللہ وسلم کی نظر کرم نے زندگی ہی بدل دی میرے دل میں ملنے والے اس قرار اور راحت کو چھوڑ کر کچھ اور لینے کی
خواہش ہی نہیں ہے ،انھوں نے رحیم یارخان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ فرید عاشق رسول اور بڑے رتبے والے انسان ہیں.اللہ ہر زبان سنتا سمجھتا اور دعائیں قبول کرنے والا ہے. زبانیں اظہار کا ذریعہ ہیں سرائیکی زبان میٹھی یہاں کے لوگ مہمان نواز، پرخلوص محبت و احترام کرنے والے ہیں. پاکستان بالخصوص سرائیکی وسیب عاشق رسول صوفیا کی پرامن دھرتی ہیاس موقع جام ایم ڈی گانگا اور دیگر بھی موجود تھے ۔