جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

سمارٹ فون وبال جان کیوں بن گیا،آپ بھی جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور میں تین طلبہ ایک ایسی ایپ تیار کرنے کے لیے فنڈنگ کے حقدار قرار پائے ہیں جو لوگوں کو سمارٹ فون کے استعمال سے روکنے کی ترغیب دے گی۔سنگاپور کے اخبار ’سٹریٹس ٹائمز‘ کی ویب سائٹ کے مطابق ’ایپل ٹری‘ نامی اس ایپ کا مقصد یہ ہے کہ لوگ سارا سارا دن فون سے چمٹے رہنے کی بجائے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس جا کر ان سے بالمشافہ ملاقات کریں۔یہ مخصوص ایپ ساتھ رکھے ہوئے دو یا اس سے زیادہ فونز کو ساکت کر دیتی ہے۔ یہ ایپ اس طرح کام کرتی ہے کہ اگر دو یا دو سے زیادہ دوست اپنے فون ایک جگہ رکھ دیں تو ان کے فون ساکت ہو جائیں گے۔ اگر کوئی صارف فون کو نہ چھوئے تو اس کی سکرین پر سیب کا ایک درخت بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور اس پر ڈیجیٹل پھل اگ آتے ہیں۔چینل نیوز ایشیا کا کہنا ہے کہ ان پھلوں کے بدلے انعامات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔آپ جتنا زیادہ وقت اپنے فون کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، انعام بھی اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔سنگاپور کے زیادہ سے زیادہ باسیوں کو قریب لانے کے لیے اس ایپ کو سالانہ ’سپلیش ایوارڈز‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔اس ایپ کا خیال کس کو اور کیسے آیا؟طالب علم لیبرن لِن کا کہنا ہے کہ ان کے دوست گپ شپ کے لیے اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے فون ساتھ ساتھ رکھے ہوئے تھے، بس یہیں سے انھیں یہ ایپ بنانے کا خیال آیا۔
اور یہ خیال اتنا مقبول ہوا کہ اس گروپ کو مارچ 2015 تک ’ایپل ٹری‘ ایپ بنانے کے لیے 24 ہزار امریکی ڈالر کی فنڈنگ دے دی گئی۔ہ ایپ سنگا پور کی 50ویں سالگرہ پر ریلیز کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…