کراچی(این این آئی) ایمریٹس نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئے سال کے موقع پر عالمی سطح پر خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک کے مقامات کے سفر کے لئے مسافر اکانومی کلاس میں 15 فیصد تک اور بزنس کلاس میں 20 فیصد تک رعایت سے استفادہ اٹھا سکتے ہیں۔
چاہے آپ نے سال 2020 میں افریقہ کا سفر کرنے کا ارادہ ہو یا دبئی میں اپنی تعطیلات یادگار بنانی ہوں یا پھر یورپ کے خوبصورت مقامات کا سفر کرنا ہو، آپ 14 جنوری اور 27 جنوری کے درمیان بکنگ کروا کر 17 جنوری تا 30 نومبر 2020 کے عرصے میں سفر کرسکتے ہیں۔ ریٹرن کرایوں کی شروعات اکانومی میں کلاس میں 270 ڈالرز اور بزنس کلاس میں 620 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ اس بہترین موقع پر مسافر سال 2020 میں نئے دلچسپ مقامات کے سفر کا پیشگی پلان بناسکتے ہیں۔ اکانومی کلاس کے خصوصی کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 270 ڈالرز، استنبول کے لئے 410 ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 419 ڈالرز، بینکاک کے لئے 414 ڈالرز، نیویارک کے لئے 812 ڈالرز، لندن کے لئے 639 اور ٹورنٹو کے لئے 905 ڈالرز سے ہورہی ہے۔ اسی طرح بزنس کلاس کے خصوصی کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 620 ڈالرز، استنبول کے لئے 1313 ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 1072 ڈالرز، بینکاک کے لئے 1043 ڈالرز، نیویارک کے لئے 2143 ڈالرز، لندن کے لئے 1808 ڈالرز جبکہ ٹورنٹو کے لئے 2289 ڈالرز سے ہورہی ہے۔ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگوں نے اپنے سفر کے بارے میں سوچنے کے ساتھ ساتھ سفر کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔ ہم ان افراد کو حوصلہ دینے اور ترغیب دینے پر خوش ہیں۔ ہمارا عالمی نیٹ ورک چھ براعظموں پر پھیلا ہوا ہے، جو ہر مسافر کو کچھ منفرد خدمات پیش کرتا ہے اور اب ہم خصوصی کرایوں کے ساتھ سفر کے مقامات کے انتخاب میں وسعت لارہے ہیں،
جو لوگ سفر کا ارادہ کررہے ہیں انہیں کم پیسوں میں بہترین خدمات میسر آئیں گی۔ انتخاب، کنکٹویٹی اور اہمیت کے ساتھ ایمریٹس کے ساتھ سفر کا مطلب ہے کہ پاکستان مسافر سفر میں جدید طیارے اور اپنے خوشگوار کیبن عملے کی طرف سے ایوارڈ یافتہ خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔” ایمریٹس اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہر فلائٹ کے سفر کو غیرمعمولی بنایا جائے اور وہ ایئربس 380 اور بوئننگ 777 جہازوں کے سب سے بڑے بیڑے میں مسلسل سرمایہ کاری جاری رکھتا ہے تاکہ مسافروں میں بہتر سفر کا احساس یقینی بنایا جائے۔ اپنے شہر سے بوئنگ 777 طیارے سے پرواز یا دبئی سے ایمریٹس کے مسحور کن A380جہاز سے مسافر ایمریٹس کے چھ براعظموں پر محیط عالمی نیٹ ورک کے مقامات کا یادگار سفر کرسکیں گے۔
اس میں ہر دروازے پر شوفر سروس، دنیا بھر میں مختلف ایئرپورٹس پر پرتعیش لاؤنجز، بوئنگ 777 کی بڑی اور کشادہ نشستوں کے ساتھ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے پاکستانی مسافر بہترین انداز سے سفر کرسکیں گے۔ تمام کیبنوں میں مسافر ایمریٹس کے آئس سسٹم پر ساڑھے چار ہزار انٹرٹینمنٹ چینلز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں حالیہ موویزسے لیکر ٹی وی شوز، میوزک اور گیمز شامل ہیں۔ خصوصی مشروبات اور علاقائی سطح پر کھانوں کے ساتھ ایئرلائن کے کثیر الثقافتی کیبن کریو بشمول پاکستانی کریو سے بہترین میزبانی سے محظوظ ہوں گے۔
مسافر ایمریٹس کی جانب سے اکانومی کلاس میں 35 کلوگرام اور بزنس کلاس میں 40 کلوگرام وزنی سامان کی پرکشش سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ تمام کلاسوں کے مسافر بلامعاوضہ 20 ایم بی وائی فائی ڈیٹا کے ذریعے پوری پرواز کے دوران اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔ ایمریٹس ملک کے پانچ شہروں اور دبئی کے درمیان ہفتہ وار 67 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ تیزرفتار اور شاندار شہر دبئی سے ایمریٹس دنیا کے 85 ممالک اور خطوں کے 150 سے زائد مقامات پر سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے، جن میں یورپ میں 43 مقامات، امریکاز میں 17 مقامات، افریقہ میں 23 مقامات، مشرق وسطیٰ میں 13 مقامات اور جنوبی ایشیاء میں 17 مقامات شامل ہیں۔